ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی : ڈیوٹی انجام دے رہے پولیس اہلکارپر حملہ۔پولیس نے کیا  4 افراد  کوگرفتار

بیلتنگڈی : ڈیوٹی انجام دے رہے پولیس اہلکارپر حملہ۔پولیس نے کیا  4 افراد  کوگرفتار

Wed, 13 Jan 2021 12:47:13    S.O. News Service

بیلتنگڈی،13؍جنوری (ایس او نیوز) 11جنوری کواُجیرے  میں  جناردھن مندر کے پاس بیٹ ڈیوٹی انجام دے رہے  ہوم گارڈ اورپولیس  اہلکاروں پر چار افراد کی ایک ٹولی نے حملہ کردیا تھا اور ان کا    یونیفارم بھی پھاڑڈالا تھا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پولیس کانسٹیبل وینکٹیش اور ہوم گارڈ راجنّا پر رات کےو قت بیٹ ڈیوٹی کے دوران  حملہ کرنے والے ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جن کی شناخت اجیرے کے رہنے والے سابو، منجوناتھ، کرن اور نوین کے طور پر کی گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ   پولیس اور ہوم گارڈ اہلکار پر حملہ اس وقت کیا گیا تھا جب انہوں نے اجیرے گیٹ کے پاس جمع لوگوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی تھی  ۔


Share: